جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت اختتامیہ کاروان سفیر روحانیت منعقد+ تصاویر رپورٹ

جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت اختتامیہ کاروان سفیر روحانیت منعقد+ تصاویر رپورٹ

مسئولین جامعہ المصطفی العالمیہ کا موکب جامعہ روحانیت آمد

مسئولین جامعہ المصطفی العالمیہ کا موکب جامعہ روحانیت آمد

اور صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی سابق صدر حجت الاسلام والمسلمین محمد علی ممتاز اور مسولین موکب سے ملاقات و گفتگو

صدر جامعہ روحانیت اور مسئولین میڈیا کا قرارگاہ زائران حسینی ایرانی و غیر ایرانی مصلای قدس کا دورہ

 روحانیت نیوز(ترجمان)سید احمد رضوی، صدر ج ر ب نے قرارگاہ زائران حسینی ایرانی و غیر ایرانی مصلای قدس کا دورہ کیا۔ صدر ج ر ب  نے مختلف اسٹالز پر جاکر خادمین حسینی کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی۔ المصطفی اسٹال پر انہوں نے جامعہ المصطفی العالمیہ کی طرف سے مامور خادمین حسینی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ زائران حسینی کی خدمت اور انہیں تمام سہولتیں فراھم کرنا ھماری خوش قسمتی ہے۔ اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کے مدیر گروہ خادمین شیخ محسن عباس اور باقی خادمین بھی حاضر تھے۔

نجف اشرف میں عزاداری امام حسین ع و انتظار مہدی کانفرنس منعقد

وحانیت نیوز(ترجمان) جامعہ روحانیت بلتستان،تنظیم آل یاسین نجف اشرف،موسسہ علوم اسلامی نجف اشرف اور سید الشہداء العالمیہ نجف اشرف کے زیر اہتمام اربعین حسینی ع حوالےسے عزاداری امام حسین و انتظار مہدی کانفرنس منعقد۔کانفرنس سے تنظیم آل یاسین کے صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد سلیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا حجت الاسلام والمسلمین شیخ سلیم نے تمام شرکائے کانفرنس کو خوش آمدید کہتے ہوئے عزاداری امام حسین ع و انتظار مہدی کانفرنس کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام حوزہ ہائے علمیہ کے علماء کی ہماھنگی وقت کی عین ضرورت ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید الشہداء العالمیہ کے صدر حجت الاسلام جعفر جوہری نے کہا کہ عزاداری معرفت کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے عزاداری کے لئے معرفت شرط ہے زائرین تمام کام چھوڑ کراس لئے آج اربعین کے لئے جمع ہیں کیونکہ زائرین معرف امام حسین ع رکھتے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے کہا کہ یہ کانفرنس ان لوگوں کے لئے جواب ہے جو سمجھتے ہیں حوزہ ہائے علمیہ جدا ہے ہم پیغام دینا چاہتے ہے کہ علماء کرام اتفاق ہیں جہاں بھی ہو۔