😎 *پہلا دن دیکھنے کا*

ایک بزرگ شخص اپنے 25 سالہ بیٹے کے ساتھ ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ جیسے ہی ٹرین نے حرکت شروع کی، نوجوان بیٹا جو کھڑکی کے قریب بیٹھا تھا، جوش و خروش سے بھر گیا۔ اس نے اپنا ہاتھ کھڑکی سے باہر نکالا اور ہوا کو محسوس کرتے ہوئے خوشی سے چلایا:

"ابو دیکھیں! درخت حرکت کر رہے ہیں!"

بوڑھے والد نے مسکراتے ہوئے بیٹے کے جوش کو سراہا۔

وہاں قریب ہی ایک نوجوان جوڑا بیٹھا تھا، جو ان کی باتیں سن رہا تھا۔ وہ حیران تھے کہ 25 سالہ نوجوان ایک 5 سالہ بچے کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔

اچانک وہ نوجوان دوبارہ پرجوش ہو کر بولا:

"ابو دیکھیں! جھیل، جانور اور بادل ٹرین کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں!"

وہ جوڑا حیرت سے اسے دیکھ رہا تھا۔ کچھ دیر بعد بارش ہونے لگی۔ چند قطرے اس نوجوان کے ہاتھ پر گرے، اس نے خوشی سے انہیں محسوس کیا، آنکھیں بند کیں اور خوشی سے چلایا:

"ابو دیکھیں! بارش ہو رہی ہے، پانی مجھ پر گر رہا ہے!"

نوجوان جوڑے سے مزید برداشت نہ ہوا، وہ بزرگ شخص سے مخاطب ہو کر بولے:

"آپ اپنے بیٹے کا علاج کسی ڈاکٹر سے کیوں نہیں کرواتے؟"

بزرگ شخص نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:

"ہم ابھی اسپتال سے واپس آ رہے ہیں۔ آج میری بیٹے کی زندگی کا پہلا دن ہے جب وہ دیکھ سکتا ہے!"